Team Performance Under Babar's CaptaincyTeam Performance

ورلڈ کپ میں مایوس کن کاکردگی کے بعد پاکستان واپس لوٹنے پر بابر اعظم نے بطور کپتان تینوں فارمیٹ یعنی ٹی ٹوئینٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ سے استعفی دے دیا۔ بابر اعظم نے سوشل میڈیا ایکس کا استعمال کرتے ہوئے اپنا استعفی شیئر کیا اور جس میں درج تھا کہ “مجھے اچھی طرح یاد ہے جب آج سے چار سال پہلے 2019 میں پی سی بی نے مجھے کال کی اور پاکستان کی ٹیم کو لیڈ کرنے کا کہا۔ اس دوران میں نے فیلڈ کے اندر اور باہر بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن میں نے پورے دل اور پیشہ ورانہ طور پر پاکستان کا وقار اور عزت بلند رکھنے کی کوشش کی۔ وائٹ بال کرکٹ میں نمبر 1 پوزیشن حاصل کرنا کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ تھا۔ اس پورے سفر میں پاکستان کے کرکٹ شائقین کی غیر متزلزل سپورٹ پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ” آج میں تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوتا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلہ کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔  بطور کھلاڑی میں تینوں فارمیٹ میں میسر رہوں گا

بطور کپتان بابر اعظم کی ٹیم کاکردگی-

بابر اعظم 2019 میں قومی ٹیم کے کپتان بنے۔ٹیسٹ ریکارڈ- پاکستانی ٹیم نے بابر اعظم  کی کپتانی میں 20 ٹیسٹ کھیلے جن میں دس میں فتح نصیب ہوئی 6 ٹیسٹ میچ ہارے اور 4 میچ ڈرا ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 50٪ رہا

ون ڈے– بابر کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے 43 ون ڈے میچ کھیلے جن میں سے 26 میچز جیتے اور 16 میچز ہارے جبک ایک میچ ڈرا ہوا۔کامیابی کا تناسب 60٪ رہا-

ٹی ٹوئینٹی– بابر اعظم نے 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کو لیڈ کیا۔ 42 ٹی ٹوئینٹی میچ جیتے 23میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 6 میچ ڈرا ہوئے کمایابی کا تناسب 59٪ رہا

Team Performance Under Babar's Captaincy

۔

Teams Performance Under Babar’s Captaincy

FormatMatchesWinsLossesDrawWin Percentage
Test20106450%
ODI432616160.46%
T20714223659.15%
Total Matches13478451170.52%

https://www.pcb.com.pk/press-release-detail/babar-azam-meets-chairman-pcb-management-committee.html

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *