Shahid Afridi's Statement about Shaheen Afridi

بابر اعظم کے تینون فارمیٹ میں مستعفی ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتان کیلئے شاہین آفریدی کو منتخب کیا گیا۔

شاہین آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر ہونے پر شاہد آفریدی کا بڑا بیان سامنے آگیا۔شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا جب دل چاہتا ہے کسی کی بھی عزت اچھالنا شروع کر دیتے ہیں۔میں کچھی نہیں چاہتا تھا کہ شاہین آفریدی کپتان بنے کیونکہ کپتان کا اینڈ کبھی ٹھیک نہیں ہوتا،شاہد آفریدی نے کہا کہ میں شاہین کو لاہور قلندر کا کپتان بنانے کے خلاف تھا اور یہ بات شاہین بھی کئی دفعہ کہ چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم اور پی سی بی چئیرمین نے مجھ سے پوچھا تو میں نے کہا کہ آپ بابر کو ابھی کپتانی سے نہ ہٹائیں اور اگر اسے ہٹانا ہی چاہتے ہیں تو پھر محمد رضوان کو کپتان بنا دیں۔کیونکہ محمد رضوان ملتان سلطان کی کپتانی بھی کر چکے ہیں اور رضوان کو لڑکوں کو ساتھ لیکر چلنا بھی آتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین کو کپتان بنانا محمد حفیظ کا فیصلہ ہے اور انہوں نے ہی چئیرمین پی سی بی کیساتھ مل کر شاہین کو کپتان بنوایا ہے

یاد رہے کہ بابر اعظم کے مستعفی ہونے کیبعد شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ محمد حفیظ کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر لوگوں نے الزام لگایا کہ شاہد آفریدی نے شاہین کو کپتان بنانے کیلئے لابنگ کی ہے جبکہ شاہد آفریدی چئیرمین بورڈ چوہدری ذکا اشرف پر برہم رہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *