Sister Zeph

پاکستانی خاتون ٹیچر سسٹر زیف نے گلوبل ٹیچر پرائز جیت لیا۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی سسٹر زیف نے یہ ایوارڈ 8نومبر 2023 کو حاصل کیا۔

گوجرانوالہ کی رہنے والی سسٹر زیف نے اپنے صحن میں پسماندہ بچوں کا سکول قائم کیا تھا جس پر ان کو یہ ایوارڈ نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کا اہتمام یونیسکو کے تعاون اور متحدہ عرب امارات میں قائم تنظیم دبئی کئیر کے ساتھ شراکت داری میں کیا گیا، اس تنظیم نے اعلان کیا کہ ہمیں ” یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان میں گوجرانوالہ میں انگریزی، اردو،ثقافت بین المذاہب ہم آہنگی، موسمی تبدیلی کی استاد سسٹرزیف کو ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز کا فاتح قرار دیا جاتا ہے

سسٹر زیف کو 130ممالک کے 7000 سے زائد نامزد افراد میں سے منتخب کیا گیا۔ یونیسکو کے ڈائرکٹر جنرل آدری ازولے نے پاکستانی ٹیچر کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔”ہم سب ایک ٹیچر کو یاد کرتے ہیں جس نے ہمارا مستقبل بدل دیا۔ یہ سچائی کی طرح لگ سکتا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ اساتذہ زندگی بدلنے والے ہوتے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سسٹر زیف کو گلوبل ٹیچرز ایوارڈ 2023 حاصل کرنے پر مبارک ہو۔ اس نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا۔

پاکستانی ٹیچر سسٹر زیف نے 13 سال کی عمر میں اپنے صحن میں ان بچوں کو تعلیم دینے کیلئے سکول کھولا جن بچوں کے والدین بچوں کی فیس ادا نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے سکول کو چلانے کیلئے آٹھ گھنٹے کام کیا پھر چار گھنٹے بچوں کو پڑھایا اور چار گھنٹے خود پڑھنے کیلئے لگائے۔ 26 سال بعد اب یہ سکول مل طور پر ایک عمارت میں تبدیل ہو چکا ہے اور لگ بھگ 200 بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرتا ہے۔ سسٹر زیف کو چھوٹی عمر سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بچوں کیلئے امید بن کر ابھری۔

سکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ لڑکیوں کیلئے سیلف ڈیفنس کی کلاسز بھی چلاتی ہیں۔

گلوبل ٹیچر پرائز کی رقم سے سسٹر زیف دس ایکڑ پر ایک سکول بنانا چاہتی ہیں جہاں پسماندہ گھرانوں کے بچے پڑھ سکیں۔اس کے علاوہ وہ یتیم لوگوں کیلئے شیلٹر مہیا کرنا چاہتی ہیں۔  

One thought on “پاکستانی خاتون ٹیچر نے دس لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا”
  1. bitcoin

    Bitcoin (BTC)

    $ 67,061.002.09
    ethereum

    Ethereum (ETH)

    $ 2,608.230.26
    tether

    Tether (USDT)

    $ 1.000.1
    bnb

    BNB (BNB)

    $ 591.661.09
    solana

    Solana (SOL)

    $ 153.830.82
    usd-coin

    USDC (USDC)

    $ 0.9999850.06
    xrp

    XRP (XRP)

    $ 0.5391161.19
    dogecoin

    Dogecoin (DOGE)

    $ 0.1200533.38
    tron

    TRON (TRX)

    $ 0.1592560.38
    shiba-inu

    Shiba Inu (SHIB)

    $ 0.0000180.81
    pepe

    Pepe (PEPE)

    $ 0.0000103.66
    monero

    Monero (XMR)

    $ 153.732.47
    polygon-ecosystem-token

    POL (ex-MATIC) (POL)

    $ 0.3678431.97
    bonk

    Bonk (BONK)

    $ 0.0000223.71

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *