matric exams date and fee

گوجرانوالہ بورڈ نے نہم اور دہم کلاس کے ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کیلئے داخلہ فیس اور داخلہ بھیجنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیاد۔نوٹیفکیشن کیمطابق میٹرک کے  سالانہ امتحانات 1 مارچ 2024 کو شروع ہوں گے۔ اور سیکنڈری سکول کے تمام ریگولر امیدواران کا ڈیٹا گوجرانوالہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔ جہاں سے تمام ادارہ جات اپنے فارم ڈاؤنلوڈ اور مکمل کر کے شیڈول کیمطابق بھیج سکتے ہیں۔ 2024 کے پرائیویٹ امیدواران داخلے کیلئے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے چالان حاصل کرتے ہوئے فیس کی ادائیگی اور پری ویرفکیشن کے بعد ہی داخلہ فارم اپلوڈ کر سکتے ہیں بورڈ کی فیس ایچ بی ایل، جیز کیش، ایزی پیسہ اور ون بل کنیکٹ کے ذریعہ جمع کراوئی جا سکتی ہے۔

Gujranwala Board Official Website link : https://bisegrw.edu.pk/

نوٹیفکیشن کیمطابق: بورڈ نے پبلک سیکٹر کے ریگولر امیدواران کو رجسٹریشن فیس اور امتحانی فیس سے مشتثنی قرار دیا ہے۔ تاہم اگر کسی امیدوار کا داخلہ فیس شیڈول کے مطابق دوسرے یا تیسرے فیز میں آیا تو اس سے مروجہ شیڈول کے تحت فیس وصول کی جائے گی۔

ریگولر امیدواران جماعت نہم کے امتحانات کیلئے پروسیسنگ فیس مبلغ 530/- روپے جمع کروئیں گے۔ جبکہ پرائیویٹ امیدواران نہم کے امتحانات کیلئے پروسیسنگ فیس 530 روپے کیساتھ داخلہ فیس بھی جمع کروائیں گے۔

ریگولر امیدواران جو جماعت نہم کے امتحان میں ری ایڈمٹ ہون وہ بھی داخلہ فیس کے علاوہ مبلغ 530 روپے جمع کروائیں گے۔ جبکہ پرائیویٹ امیدواران جو دوبارہ جماعت نہم کا امتحان دے رہے ہیں وہ داخلہ فیس+رجسٹریشن فیس کے علاوہ پروسیسنگ فیس مبلغ 530 روپے جمع کروائیں گے۔

نوٹیفیکسن کیمطابق پبلک سیکٹر کے امیدواران جو کلاس دہم کا امتحان دے رہے ہیں وہ پرسیسنگ فیس مبلغ 530 روپے +سرٹیفکیٹ فیس 700 روپے جمع کروئیں گے علاوہ ازیں پرائیویٹ سیکٹر کے الحاق شدہ ادارے اور پرائیویٹ امیدواران پروسیسنگ فیس مبلغ 530 روپے + سرٹفکیٹ اجرا فیس مبلغ 700 روپے کے علاوہ داخلہ فیس بھی جمع کروائیں گے۔ ایسے ری اپیر امیدواران جو ایک یا دو فیل شدہ مضامین کا امتحان دے رہے ہیں جن کا پریکٹیکل نہیں ہے مگر اس سے پہلے رہ پریکٹیکل والا مضمون پاس کرچکے ہیں تو انہیں سائنس گروپ کیٹیگری میں داخلہ فیس جمع کروانا ہوگی۔اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ جمع شدہ فیس ناقابل واپسی ہو گی اور کوئی بھی ادارہ امیدوار ڈبل داخلہ فارم بھجوانے کا مجاز نہ ہو گا ایسا کرنے پر  بورڈ  ان کیخلاف سخت کاروائی کرے گا۔  نوٹفکیشن کیمطابق ایسے امیدواران جو دہم میں شامل امتحان ہو چکے ہیں وہ صرف جماعت نہم کا نہ تو داخلہ فارم دوبارہ بھجوا سکتے ہیں اور نہ ہی امتحان دے سکتے ہیں۔

گوجرانوالہ بورڈ کا نوٹیفکیشن آپ نیچے دئے گئے لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں

https://bisegrw.edu.pk/download/notifications/2023/admission%20schedule%20matric%20first%20annual%202024.pdf

You Can find here 9th and 10th Class past papers for all educational boards


Find below Past papers for 9th and 10th Class.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *